مسسی ساگا :ٌلیبر ڈے ویک اینڈ کے دوران عالمی ٹی10™ ویمن سیریزکاآغاز

مسسی ساگا، اونٹاریو :ٌمسسی ساگا :ٌلیبر ڈے ویک اینڈ کے دوران عالمی ٹی10™ ویمن سیریزکاآغازہوگیا. کونسلر نتالی ہرٹ نےاس موقع پر ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب میں کونسلر نتالی ہرٹ نے کہا کہ کھیل ہماری کمیونٹی کو ایک ساتھ لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔جیسے آج یہاں بہت سے خاندان اکٹھے ہوئے ہیں.میں حکومتی پالیسیوں کو بھی سراہوں گی جس کی وجہ سے لوگوں کویہ موقع فراہم ہوا. انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ جیسے کھیل کمیونٹی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب چھوٹی تھی تو میرے والد نے بھی مسی ساگا میں بیس بال لیگ شروع کی تھی.میں مونٹریال ٹیم کی سپورٹر ہوں مگر خواہش ہے کہ مسی ساگاٹیم جیتے. اس طرح کے ایونٹس کمیونٹی کے افراد کو قریب لاتے ہیں اور صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں۔ کرکٹ جیسے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتا ہے اور کمیونٹی میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔

اس موقع پر عالمی ٹی10™ ویمن سیریزکے روح رواں اتل اہوجا نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ٹی10 لیگ کروانے کامقصد صرف ان خواتین کوآگے لاناہے جو %50 ٹیکس دیتی ہیں اور کم سہولیات کے باوجود کرکٹ کھیلنا چاہتی ہیں.میں نے یہ سب دیکھتے ہوئے صرف کوشش کی ہے کہ ان سب کو ایک پلیٹ فارم دینے کی کوشش کرو.ان خواتین کوبرابری کے حقوق دینے کی کوشش کی ہے.یس ان کی صلاحیتیں بھی سامنے لائی جاسکیں گی.کوشش ہے کہ مختلف ٹیموں کویہاں بلایاجائے اور کینیڈامیں کرکٹ کھیلنے کے لئے کریبین ،مونٹریال،مسی ساگا جیسی بہترین جگہیں موجود ہیں. کونسلرکاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے یہ ایونٹ منعقدکرنے میں سپورٹ کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں