مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

اسلام آباد(نامہ نگار)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔

عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا تھا کہ سینئیر سیاستدان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے،انہیں شدید علالت کے بعد وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں