مسّی ساگا (اسٹاف رپورٹر)شہرِ مسّی ساگا کی جانب سے پاک پائنیئرز کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا کی سرگرم رکن تہمینہ چودھری کو ’’سِوک ایوارڈ آف ریکگنیشن‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی شاندار اور مستقل رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں میئر کیرولین پیریش اور کونسلر کرس فان سیکا نے تہمینہ چودھری کو ایوارڈ پیش کیا اور ان کی کمیونٹی کیلئےنمایاں خدمات کو سراہا۔ ایوارڈ ملنے پر نوید چودھری نے اپنی اہلیہ کی کامیابی کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھی حقیقتاً قابلِ مسرت ہے۔

