مسی ساگااسٹریٹس ول سے لبرل امیدوار ریچی ویلڈیزکےانتخابی دفتر کا افتتاح

​مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے)اسٹریٹس ول حلقے میں لبرل پارٹی کی امیدوار ریچی ویلڈیز ہیں۔ مارک کارنی کی قیادت میں حالیہ کابینہ میں ریچی ویلڈیز کو چھوٹے کاروبار کی وزیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو میسی ساگا-اسٹریٹس ول کے عوام کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔لبرل پارٹی کی امیدوار ریچی ویلڈیزنے اپنے کیمپ آفس کے افتتاح کے موقع پرجنگ نیوزکینیڈاسے خصوصی گفتگوکی ۔

جنگ نیوزکینیڈا: ہم ریچی ویلڈیز ممبر پارلیمنٹ اورکابینہ میں چھوٹے کاروبار کی وزیرکے کیمپ دفتر میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنی انتخابی مہم کے دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ یہ ان کے سیاسی سفر کا ایک اہم لمحہ ہے۔ہم ممبر پارلیمنٹ جو کہ کابینہ میں چھوٹے کاروبارکی وزیر بھی ہیں سے جاننا چاہیں گے کہ وہ آنے والے وقت میں کمیونٹی کی خدمت کیلئےکیا منصوبے رکھتی ہیں اور عوام کی بہتری کیلئے کیا اقدامات کرینگی۔

ریچی ویلڈیز: خان آپ کا بہت شکریہ کہ آپ ہماری انتخابی مہم کے افتتاح کے موقع پر تشریف لائے۔آپ نے اچھاسوال کیاہے جس کیلئے میں کہونگی کہ میں اس وقت کینیڈا کو درپیش بڑے بحران کے بارے میں سنجیدگی سے غور و فکر کر رہی ہوں۔ ہمارے حلقے کے بہت سے شہری ہم سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں، خاص طور پر مہنگائی اور اخراجات سے متعلق۔وہ جو کچھ ٹرمپ حکومت اور محصولات کی پالیسیوں کے باعث محسوس کر رہے ہیں وہ واقعی قابلِ غور ہے۔ہماری حکومت کینیڈین عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے ڈٹی رہے گی۔

وزیرِاعظم مارک کارنی کی قیادت میں ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی تجربہ کاری اور دوراندیش قیادت کے ساتھ کینیڈا کو ان مشکل حالات سے کامیابی کے ساتھ نکالنے کیلئے موزوں ترین رہنما ہیں۔آپ نے اُن کی جانب سے کیے گئے کئی اہم اعلانات سنے ہوں گےخصوصاً جب بات مہنگائی اور عام آدمی کی مشکلات کی ہو جیسے کہ درمیانے طبقے کے کینیڈینز کیلئے جی ایس ٹی میں کمی جو ایک بڑا اور بروقت قدم ہے۔

یہ اقدام اس درمیانے طبقے کے عام آدمی کی جیب میں دوبارہ 852ڈالر ڈال رہا ہے۔انہوں نے کاربن ٹیکس میں کمی کی ہے جو اس وقت پمپ پر آپ کو گیس خریدتے وقت بچت کی صورت میں نظر آ رہی ہے۔ ہم برابری کیلئے لڑتے رہینگے کینیڈینز کے مساوی حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے اور خاندانوں، بزرگوں اور چھوٹے کاروباروں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گےاور یقیناً ٹرمپ کے ساتھ ہم ہمیشہ ٹیم کینیڈا کے نقطہ نظر کو اپنائیں گے اور کینیڈا کے مفادات کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جنگ نیوزکینیڈا: عام طبقے کیلئےصحت کیلئے حوالے سے آپ کے پاس کیاپالیسی ہے ؟

ریچی ویلڈیز: آپ کایہ دوسراسوال بھی اہمیت رکھتاہے ۔جب بات صحت کی دیکھ بھال کی ہو تو ہماری حکومت کا یقین ہے کہ صحت کی دیکھ بھال تمام کینیڈینز کا حق ہے۔اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری حکومت کے تحت یہ نظام ویسا ہی رہے۔ہم صحت کی دیکھ بھال کو نجی ملکیت میں منتقل نہیں ہونے دینا چاہتے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہ تمام کینیڈینز کیلئےقابلِ رسائی ہو اور ہم اسی مقصد کو جاری رکھیں گے۔

وفاقی سطح پر ہماری ذمے داری ہے کہ ہم صوبوں اور علاقے کے منتقلی کے ذریعے یہ یقینی بنائیں کہ ہم اونٹاریو صوبے اور پورے کینیڈا کو پیسے بھیجیں گے۔ہم مضبوط صحت کے نظام کیلئے وکالت جاری رکھیں گے۔
میں اپنے صوبائی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بناؤنگی کہ ہم یہ کام کر سکیں۔

جی ہاں، میرے حلقے کے شہری مجھ سے انشورنس کے بلند اخراجات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور اگرچہ یہ ایک وفاقی مسئلہ نہیں بلکہ صوبائی مسئلہ ہے لیکن پھر بھی ہم اس پر کام کریں گے۔ہم اپنے صوبائی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کینیڈینز کیلئے انشورنس کے اخراجات میں کمی کی وکالت جاری رکھیں گے،کیونکہ یہ بہت مہنگا ہو رہا ہے۔

28 اپریل ایک بہت اہم دن ہے۔ یہ ایک بہت فیصلہ کن انتخاب ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہماری لبرل حکومت وہ صحیح حکومت ہے جو ان مشکل حالات میں کینیڈا کی قیادت کر سکے گی۔ خاص طور پر ہماری معیشت کے حوالے سے۔ہم کینیڈینز اور ہماری معیشت کے مفادات کیلئے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں