مسی ساگا:بنک کارڈفراڈ میں‌ملوث بھارتی سکھ خاتون ساتھی ڈرائیورسمیت سرگرم

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)میرانام طارق ہے گزشتہ رات تقریباً9بجے کے قریب کچھ گھریلواستعمال کاسامان خریدنے کیلئے ہاٹ لائن مسی ساگاپرواقع وال مارٹ گیاہواتھا۔جب میں مال سے باہرنکلاتوباہرایک بھارتی سکھ خاتون مجھے ملی جس نے ہاتھ میں 20ڈالرکانوٹ پکڑاہواتھاکہاکہ میں ابھی ایک ٹیکسی سے اتری ہوں اورٹیکسی ڈرائیورکیش رقم لینے سے انکاری ہے آپ میری مددکریں اورٹیکسی ڈرائیورکواپنے بنک کارڈسے ادائیگی کردیں میں آپ کوکیش دے دونگی۔بظاہردیکھنے وہ سکھ خاتون ایک بازوسے معذورنظرآرہی تھی جس پرمجھے اس پرترس بھی آرہاتھا.

میں نے اس سے ٹیکسی کاکرایہ پوچھاجواس نے بتایاکہ 16ڈالر70سینٹ ہے جس کے بعدمیں نے اپنے کارڈسے ٹیکسی ڈرائیورکوادائیگی کردی جس پراس ڈرائیورنے مجھے اس ادائیگی کی رسیدبھی دی۔جس پراس خاتون نے مجھے 20ڈالرکانوٹ دیااورمیں نے اسے 10ڈالرواپس کردئیے کیونکہ اس سے زیادہ چینج میرے پاس نہیں تھا۔اس واقعہ کے تقریباً20منٹ پرمجھے موبائل پرپیغام ملتاہے کہ میرے بنک اکائونٹ سے 1000ڈالرکی ٹرانزیکشن کی گئی ہے اس کے 2منٹ پھرمیسج آیاکہ 1000ڈالرنکلوائے گئے ہیں اوراس کے بعدتیسرامیسج ملاکہ 1000ڈالرنکلوائے گئے ہیں ۔کل3000ڈالرمیرے بنک اکائونٹ سے نکلوائے گئے .

اس پرمیں نے RBCکی ہیلپ لائن پرکال کی توانہوں نے مجھ سے پوچھاکہ تم نے اپنے کارڈکاخفیہ کوڈکسی کے ساتھ شیئرکیاہے جس پرمیں نے انکارکیا۔اگلے دن جب میں بنک گیاتووہاں بنک کے منیجرنے مجھے اپناکارڈATMمیں داخل کرنے کوکہاتومعلوم ہواکہ یہ کارڈسرے سے میراہے ہی نہیں جس پرمجھے بنک منیجرنے بتایاکہ کل بھی ایک خاتون آئی تھی جوبتارہی تھیں کہ ان کے ساتھ بھی ایساہی فراڈہواہے جس میں ان کابنک کارڈتبدیل کردیاگیاجیسے میرے ساتھ ہواکارڈٹیکسی ڈرائیورکودیاتواس نے فوراً میراکارڈتبدیل کردیااورادائیگی کے بعدرسیدبھی جعلی دی ۔اس لئے میں یہاں سب دوست احباب کوچوکناکرناچاہتاہوں کہ اپنے بنک اکائونٹ اوربنک کارڈیاکوئی مالی معاملات کسی کے ساتھ شیئرنہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں