مسی ساگا(نمائندہ خصوصی) ڈان ویلی ایسٹ اور اسکاربرو سینٹر سے ممبر پارلیمنٹ سلمی زاہدنے رہائشیوں سے رابطےکیلئے 21 جولائی سے 25 جولائی تک پانچ مختلف پارکس میں روزانہ شام 5 سے 7 بجے تک آئس کریم کی مفت تقسیم مہم کااعلان کردیا۔
اسکاربرو سینٹر اور ڈان ویلی ایسٹ کے رہائشیوں کیلئے ایک خوشگوار اور مزیدار موقع فراہم کرتے ہوئے، ممبرپارلیمنٹ سلمی زاہد ایک ہفتے تک جاری رہنے والی “آئس کریم ویک” کی میزبانی کریں گی۔ اس مہم کا مقصد کمیونٹی کے افراد سے براہ راست رابطہ قائم کرنا اور مقامی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
مہم کے دوران ہر دن مختلف پارک میں مفت آئس کریم فراہم کی جائے گی۔
پیر، 21 جولائی: بارٹلے پارک، 112 بارٹلے ڈرائیو
منگل، 22 جولائی: سونی پارک، 110 سونی ڈرائیو
بدھ، 23 جولائی: جیک گوڈلیڈ پارک، 929 کینیڈی روڈ
جمعرات، 24 جولائی: رینچ ڈیل پارک، 22 رینچ ڈیل کریسنٹ
جمعہ، 25 جولائی: گریڈن ہال پارک، 215 گریڈن ہال ڈرائیو
ہر مقام پر وقت شام 5 بجے سے 7 بجے تک رکھا گیا ہے یا جب تک آئس کریم دستیاب ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مہم نہ صرف عوام کے ساتھ ربط میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ مقامی امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گی۔سلمی زاہد نے امید ظاہر کی ہے کہ علاقے کے تمام مکین اس مہم میں شرکت کریں گے آئس کریم کا لطف اٹھائیں گے اور ان سے ملاقات کر کے اپنے خیالات اور مسائل کا اظہار کریں گے۔

