مسی ساگا :صحافی قیصر صغیر میو کے والدپاکستان میں انتقال کرگئے

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں مقیم سینئر سپورٹس جرنلسٹ، پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت قیصر صغیر میو کے والد محترم لاہور میں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں (اِنّا للّٰہِ وَاِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون)۔

ان کی نمازِ جنازہ آج جمعرات صبح 10 بجے جعفریہ کالونی کے سامنے والی صدیقیہ کالونی کی جامع مسجد نور، ملتان روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔دوست احباب نمازِ جنازہ میں شرکت فرماکرثواب دارین حاصل کریں.