مسی ساگا (نمائندہ خصوصی)ایان آریان کینیڈین آرٹ پروڈکشن کے تحت فلم ’ریڈ بتی‘ کی تشہیر کے ساتھ عید الفطرکے موقع پر مسی ساگا میں خصوصی ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایونٹ میں سینئر ٹی وی آرٹسٹ بینا جی اور ٹی وی و فلم اداکار طارق بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے جبکہ کامیڈی و اداکاری کے پروگرام میں عزیر خان بھی پرفارم کرینگے۔
اداکاری، ڈانس اور گلوکاری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن کے کامیاب شرکاء کو عزیر خان فلمز میں کام کرنے کا موقع دیا جائیگا جبکہ فلم ’ریڈ بتی‘ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پروڈیوسر و رائٹر عزیر خان، ہدایتکار اعجاز احمد اور کوریوگرافر پپو سمراٹ ہیں جبکہ دیگر فنکار بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ایونٹ مسی ساگا میں منعقد ہوگا جہاں فی کس ٹکٹ 35 ڈالر مقرر کیا گیا ہے جس میں ڈنر بھی شامل ہوگا۔

