مسی ساگا (باباعرفان ملک سے) وارڈ 6 کے سٹی کونسلر جو ہورنیک نے “مسلم کمیونٹی” کے اعزاز میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں صدر خزانہ بورڈ شفقّت علی، میئر مسی ساگا کیرولین پریش، رکن پارلیمنٹ فارس السعد، ارکان صوبائی پارلیمنٹ دیپک آنند اور شیرف صباوی سمیت دیگر سٹی کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
صدر خزانہ بورڈ شفقّت علی نے حاضرین کررمضان کی مبارکباددی اورجوہورنیک کاخصوصی شکریہ اداکیاکہ جنہوں نے “مسلم کمیونٹی” کیلئے اس سٹی ہال میں افطارڈنرکی میزبانی کرتے ہوئے تمام کیمونٹی کویکجاکیا۔انہوں نے کہاجوہورنیک ایک کشادہ دل اورہرلعزیزشخصیت کے مالک ہیں میں ان کاانتہائی شکرگزارہوں۔میرے لئے یہ اعزازہے کہ میں یہاں آپ سب کے ساتھ موجودہوں۔اس گفتگوپرجوہورنیک نے وفاقی وزیرشفقت علی کاخصوصی شکریہ اداکیا۔

کنزرویٹوجماعت کی رکن صوبائی اسمبلی نتالیا کوسینڈووا-باشتانے اپنے خطاب میں مسلم کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد دی اورکہا مجھے آج موقع ملاہے کہ آپ سب کے ساتھ روزہ افطارمیں شریک ہوں اورمیں مسلمانوں کیلئے رمضان کی اہمیت کوسمجھتی ہوں۔
میرے ایک ٹیم کے ممبرجومسلم کینیڈین ہیں سے میری بہت سے موضاعات پرگفتگوہوتی ہے کیونکہ ہم دونوں حضرت ابراہیم ؑ کے ماننے والے ہیں اوریہی ہمیں ایک ساتھ ملاتاہے ۔مجھے فخرہے کہ ہم مسلم کیونٹی کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں جیسے حلال کھانا،مسلم کیمونٹی کیلئے رہائشی منصوبوں پرہم ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی شیرف صباوی نے اپنے خطاب میں حاضرین اورمسلم کیمونٹی کورمضان المبارک کی مبارکباددی اورکہامیں آج یہاں جو ہورنیک کی اس افطارپارٹی میں شامل ہوکراورکیمونٹی کے دوستوں سے مل کربہت خوش ہوں۔میری رائڈنگ میں آنے والے جمعہ کوافطارڈنرہے جس کیلئے میں آپ سب کوجو ہورنیک کوبھی شرکت کی دعوت دیتاہوں ۔اپنے خاندان والوں کے ساتھ وقت گزاریں۔میں بہت سے لوگوں سے ملاہوں اورامیدکرتاہوں کہ اگلے سال بھی ان لوگوں سے ملاقات کرونگا۔
وارڈ 6 کے سٹی کونسلر جو ہورنیک نے اپنے خطاب میں سی ایم ایف کے بارے میں بتایاکہ کمیونٹی کی خدمت کیلئے بلڈ ڈرائیوز، فوڈ ڈرائیوز، ٹوائے ڈرائیوز اور آگاہی سیمینارز سمیت مختلف فلاحی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ میں سب کوسٹی ہال میں خوش آمدیدکہتاہوں یہ سٹی ہال آپ سب کاہے یہاں آئیں اوراگرکسی کوکوئی مسئلہ ہے تواپنامسئلہ یہاں ہمیں بتائیں۔25سے زائدکیمونٹی کے دوستوں کیلئے ہم ہمہ وقت حاضرہیں اوریہی کونسل کی سیاست کی خوبصورتی ہے ۔
رکن صوبائی اسمبلی دیپک آنندنے اس افطارڈنرتقریب میں حاضرین کورمضان کی مبارکباددیتے ہوئے کہا یہ کینیڈاہے اوریہی اس کی خوبصورتی ہے کہ یہاں میں ایک ہندو،شریف صباوی ایک عیسائی اورجوہورنیک بھی عیسائی ہونے کے باوجودکینیڈامسلم فرینڈزکے زیراہتمام ایک ساتھ جمع ہیں۔
رکن پارلیمنٹ فارس السعدکاکہناتھاکہ میں آپ کازیادہ وقت نہیں لونگاآپ سب کورمضان کی برکات کاعلم ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہم سب یہاں جوہورنیک کی طرف سے دئیے جانے والے افطارڈنرمیں شریک ہیں۔
وارڈ2کے سٹی کونسلرایلون ٹیڈجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسلرجوہورنیک نے مسلم کیونٹی کیلئے اس عظم سٹی ہال میں افطارڈنرکااہتمام کرنابہت اہمیت کاحامل ہے میں سب کورمضان کی مبارکبادپیش کرتاہوں ۔
اے کیومفتی نے حضورﷺکی ایک حدیث کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگرآپ پیٹ بھرکرسوتے ہیں اوراورآپ کے پڑوس میں کوئی بھوکاہےچاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتاہے توآپ کواس کاجوابدہ ہوناپڑیگا۔ اس نوعیت کی تقریبات مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دیتی ہیں۔ شرکاء نے اس اجتماع کو کمیونٹی میں یکجہتی اور رواداری کی خوبصورت مثال قرار دیا۔تقریب کے انعقاد میں کینیڈین مسلم فرینڈز تنظیم اوریونائیٹڈکاتعاون شامل تھا۔

