مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود پروازوں کا سلسلہ بحال ہونا شروع

کراچی،فیصل آباد (نمائندگان خصوصی) مشرق وسطیٰ میں موجود کشیدہ صورتحال کے باوجود پروازوں میں بہتری آنے لگی ہے۔فیصل آباد ایئرپورٹ سے شارجہ، راس الخیمہ، دبئی، کراچی سے اماراتی ایئرلائن کی دبئی سے ایک پرواز، اور پشاور ایئرپورٹ پر آج شارجہ سے دو پروازیں پہنچیں۔

فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق رہا، تاہم ملک کے دیگر بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مجموعی طور پر 76 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے 28، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 24، لاہور ایئرپورٹ سے 18، پشاور ایئرپورٹ سے 12، ملتان ایئرپورٹ سے 2 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 دنوں میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے 1,224 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔