لندن (نمائندہ خصوصی) برطانوی ایئرلائن نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق برطانوی ایئرلائن کی ابوظبی آنے اور جانے والی پروازیں سال کے آخر تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح مسقط، منامہ، دوحہ، دبئی اور تل ابیب کے لیے تمام پروازیں رواں ماہ کے آخر تک معطل رکھی گئی ہیں، تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن مسافروں کو متبادل پروازوں اور ریفنڈ کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گی۔

