مشہور ومعروف ریسٹورنٹ”طباق”کے روحِ رواں حاجی محمد جمیل سے خصوصی نشست

مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے) شہر کی معروف قدرآور شخصیت اور “طباق ” ریسٹورنٹ کے مالک حاجی محمد جمیل کے ساتھ خصوصی نشست میں “جنگ نیوز کینیڈا” کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اشرف خان لودھی نے گفتگو کرتے ہوئےریسٹورنٹ کے علاوہ ذاتی زندگی پر تفصیلی گفتگو کی جو قارئین کی نظرہے.

“جنگ نیوز کینیڈا”: حاجی صاحب، السلام علیکم!
“حاجی محمدجمیل”: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

“جنگ نیوز کینیڈا”:حاجی صاحب، آپ نے طباق ریسٹورنٹ کب شروع کیا؟
“حاجی محمدجمیل”: 1998 میں طباق ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی تھی اور الحمدللہ، تب سے اب تک یہ جاری ہے۔

“حاجی محمدجمیل” نے بتایا”ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سمیت یہاں موجود دیگر کمیونٹیز کو معیاری کھانا مناسب قیمت پر فراہم کریں۔ جو شخص پیسے نہیں رکھتا، وہ بھی یہاں آتا ہے اور پیٹ بھر کر کھاتا ہے۔ ہم نے آج تک کسی کو نہیں کہا کہ پیسے دے کر ہی کھانا لے جائے۔ جو بھی آتا ہے، کھا کر جاتا ہے — اللہ کا شکر ہے، یہاں سے کوئی بھوکا واپس نہیں گیا۔”

ریسٹورنٹ کے آغاز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا”یہ میرا پروفیشن نہیں تھا، نہ مجھے ہوٹل چلانے کا شوق تھا۔ لیکن اللہ نے رزق کا ذریعہ اسی کام میں رکھا اور انسان وہی کرتا ہے جس میں اللہ نے رزق لکھا ہوتا ہے۔”

کینیڈا میں کاروباری کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے “حاجی محمدجمیل” نے کہا”یہ کینیڈا کی خوبصورتی ہے کہ اکثر لوگ اپنے پیشے میں نہیں بلکہ کسی اور میدان میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر اور انجینئرز نے یہاں دوسرے بزنس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اللہ نے رزق تعلیم یا پیشے سے نہیں، بلکہ قسمت سے جوڑ رکھا ہے۔”

ماضی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا”میں پاکستان میں طالبعلم تھا، یہاں والدین کے ساتھ آیا۔ ٹیکسی چلائی، فیکٹری میں کام کیا، شوز کیے، پاکستانی فلمیں و ڈرامے ویڈیو پر لائے۔ دوست کے ساتھ ایک کامیاب کاروبار کیا لیکن پھر چھوڑ دیا۔ اللہ نے راہ بنائی اور ہم ریسٹورنٹ میں آ گئے۔”

ریسٹورنٹ کی دیگرشاخیں بند کرنے پر بتایا”ہمارے پانچ ریسٹورنٹس تھے چھوٹے بھائی کا 2010 میں انتقال ہو گیا اس کے بعد بڑے بھائی بھی رخصت ہو گئے۔ خاندانی حالات کی وجہ سے کاروبار سنبھالنا مشکل ہو گیا سب بیچ دیا پھر ہم یہاں مسی ساگا میں آ گئے۔”

ریسٹورنٹ کی شہرت پر کہا”پورے کینیڈا اور امریکہ سے لوگ آتے ہیں۔ خاص طور پر ہمارا ناشتہ (حلوہ پوری) بہت مشہور ہے۔ الحمدللہ، کھانے کا معیار سب تسلیم کرتے ہیں۔”

قیمتوں کے حوالے سے کہا”ہم نے ہمیشہ قیمتیں کم رکھیں۔ حلوہ پوری کا ناشتہ 3.99 ڈالررکھا، والد صاحب نے نصیحت کی کہ قیمت ایسی ہو کہ ایک خاندان ہفتے میں کم از کم ایک بار کھانے آ سکے۔ مہنگائی، کورونا اور لیبر کی لاگت کے باوجود ہم نے قیمت نہیں بڑھائی۔ الحمدللہ، اللہ رزق دے رہا ہے۔”

پاکستانی کبڈی ٹیم کے استقبال پر کہا”دو دن پہلے کبڈی ٹیم پاکستان سے آئی۔ ہم نے ان کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا۔ زیادہ تر کھلاڑی فیصل آباد سے ہیں — میرا بھی تعلق فیصل آباد سے ہے۔ وہ ہمارے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔”

عوام کے نام پیغام میں “حاجی محمدجمیل” نے مزید کہا “ہم خدمت کے جذبے سے یہاں ہیں۔ پیسے کمانے کی تمنا نہیں۔ جو بھی ضرورت مند ہو، ہم سے رابطہ کرے۔ ہم ہر ممکن مدد کریں گے، ان شاء اللہ۔”

رابطہ کی تفصیل:📞 ذاتی فون: 416.839.2364 1+ (24 گھنٹے کھلا)
📞 ریسٹورنٹ: 905.279.2345 1+
📍 پتہ: 2580Shepard Avenue, Mississauga, Ontario
📍 لوکیشن: Highway 10 اور Dundas کا چوراہا، New ind Centre Mall

اپنا تبصرہ لکھیں