معروف ادبی و نشریاتی شخصیت روشن خیال ٹورنٹو میں انتقال کر گئے

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) اردو ادب اور نشریات سے وابستہ ممتاز شخصیت روشن خیال آج صبح ٹورنٹو میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔خاندانی ذرائع نےبتایا مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔ روشن خیال معروف شاعر حمایت علی شاعر کے بڑے فرزند تھے اور انہیں اردو ادب اور شعبۂ نشریات سے گہری دلچسپی اپنے والد سے وراثت میں ملی تھی۔

مرحوم خود بھی ایک علم دوست، دانشورانہ بصیرت رکھنے والی اور نفیس طبیعت کے حامل انسان تھے۔ ان کی وفات سے اردو ادبی و علمی دنیا ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے فرد سے محروم ہو گئی ہے۔اہلِ خانہ، دوستوں اور ادبی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ لکھیں