بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کے بڑے نام دل جیت دوسانجھ نے ابوظہبی میں گرینڈ مسجد کا دورہ کیاہے.بھارتی اداکار دلجیت نے روایتی عرب ڈریس میں مسجد کا دورہ کیا .
دل جیت کا کہنا تھا مسجد کی خوبصورتی کسی طرح نظر انداز کرنا ناممکن ہے.دل جیت نے خوبصورت نعتیہ کلام کیساتھ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپلوڈ جسے چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا ہے.
دل جیت نے مسجد دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے نعتیہ کلام لگا جیسے دو گھنٹوں میں 3لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں.مسجد انتظامیہ کی جانب سے دل جیت کو مسجد کا دورہ کروایا گیا.شیخ زاید مسجد میں روزانہ دنیا بھر آنے والے سینکڑوں سیاح ویزٹ کرتے ہیں.
بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام دلجیت دوسانجھ ان دونوں متحدہ عرب امارات میں اپنے کنسرٹ کیلئےموجود ہیں.آج رات ابوظہبی کے اتحاد ارینہ میں انکا شو ہے .