مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، مزید ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کٹھوعہ میں فائرنگ سے مزید ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا جبکہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج نے محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاسی اور راجوری اضلاع میں 20 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں