کوالالمپور( غیر ملکی میڈیا)ملائیشیا کی ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے چار مقدمات میں مجرم قرار دے دیا ہے۔
سابق وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کے 21 الزامات میں بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہر الزام پر نجیب رزاق کو 15 سے 20 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

