ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، تین چار روز میں حالات معمول پر آجائیں گے، بنگلادیشی آرمی چیف

بنگلادیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے کہا ہے کہ ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، تین چار روز میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں بنگلادیشی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی بحالی کا کام کر رہے ہیں۔ فضائیہ اور بحریہ سربراہان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

جنرل وقار الزماں کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے تمام اہلکار فی الحال پورے ملک میں تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے بھی ابھی بات کی ہے جبکہ فوجی رہنماؤں نے طلبہ رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور صدر سے بھی بات چیت کی ہے۔

بنگلادیشی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقینی ہے کہ محمد یونس کو تمام طبقہ فکر کی حمایت اور مدد حاصل ہوجائے گی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد یونس کی واپسی پر عبوری حکومت جمعرات کی رات تک حلف اٹھا لے گی۔ کوشش ہے کل رات 8 بجے تک عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری ہوجائے۔ تقریب حلف برداری میں 400 افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں