ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں: اوگرا

اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ترجمان اوگرا کے مطابق شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔اوگرا نے واضح کیا کہ ملک میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔