ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 18 کی شوٹنگ کے دوران اپنی دو پسلیاں ٹوٹنے کی تصدیق کر کے مداحوں کو پریشانی میں ڈال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی چوٹ اس قدر سنگین کہ تھی جس کا انہیں ابتدائی طور پر احساس تھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ ان کی دو پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔
بگ باس 18 کی حالیہ تقریب کے دوران سلمان خان کو پاپرازیوں کے ساتھ بات چیت اور اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سلمان خان اپنی وینٹی وین کی طرف بڑھ رہے تھے کہ اس دوران ایک فوٹوگرافر نے آگے آنے کی کوشش کی۔ سُپر اسٹار نے بڑی شائستگی سے اسے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آرام سے، میری دو پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں‘۔
بالی وڈ اسٹار کے اس انکشاف نے ان کے بہت سے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا کیونکہ سلمان خان انجری کے باوجود اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے آرام کے بجائے شو کے پروموشنز میں شرکت کی اور چوٹ کو اپنے کام میں رکاوٹ بننے نہیں دیا۔ سلمان خان کو ایک ایسے وقت میں چوٹ لگی ہے جب وہ اپنے میزبانی کے فرائض اور فلم کی شوٹنگ سمیت متعدد پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔