ممبئی (بھارتی میڈیا)نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے گلوکار اریجیت سنگھ کے بالی ووڈ میں پلے بیک گائیکی سے کنارہ کشی کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ کبھی کبھی انہیں بھی وقفہ لینے کا خیال آتا ہے۔
شریا گھوشال نے اریجیت کے اس بہادرانہ فیصلے کو سراہا اور کہا کہ وہ دل سے موسیقار ہیں اور صرف خوشی کے لیے موسیقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیو پرفارمنس ان کی شناخت کا حصہ ہے اور وہ اسٹیج پر لپ سنکنگ پر کبھی انحصار نہیں کرنا چاہتیں۔
شریا نے مزید کہا کہ اریجیت کی موسیقی میں سچائی وہ وجہ ہے جس کی بنا پر سامعین ان سے گہرا تعلق محسوس کرتے ہیں۔شریا نے 2002 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس سے پلے بیک گائیکی کا آغاز کیا اور نیشنل ایوارڈ بھی جیتا۔ وہ کئی زبانوں میں گانے گا چکی ہیں اور حال ہی میں اپنے دی انسٹوپبل ورلڈ ٹور کا اعلان کیا ہے، جس میں برطانیہ، امریکہ، بھارت اور ابوظبی میں پرفارمنس شامل ہیں۔
دوسری جانب اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ اب فلموں کے لیے پلے بیک گائیکی نہیں کریں گے اور نئی نسل کو آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، تاہم موسیقی بنانا نہیں چھوڑیں گے۔

