ممبئی میں انوپم کھیر کے دفتر میں چوری ہوگئی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ انکے ممبئی میں واقع دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے اور چور انکے دفتر سے فلم نیگیٹو اور نقد رقم چرا کر لے گئے۔

جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اس حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے 69 سالہ اداکار نے کہا کہ انکی کمپنی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے، پولیس نے یقین دلایا ہے کہ چوروں کو جلد پکڑ لیا جائے گا

انکا کہنا ہے کہ چور گزشتہ شب ان کے ممبئی میں ویرا ڈیسائی ہوم میں واقع دفتر میں داخل ہوئے اور وہاں سے سیف جسے وہ کھول نہ سکے اسے اٹھا کر لے گئے۔

اداکار کا مزید کہنا ہے کہ سیف میں ان کی کمپنی کی شوٹ کردہ فلم نیگیٹو (جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی تھی) اور 4 لاکھ 15 ہزار روپے موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں