دنیا بھر سے20 لاکھ عازمینِ حج مناسک حج کے پہلے مرحلے میں منیٰ پہنچ گئے، عازمین نے نماز ظہر تاریخی مسجد ’’خیف‘‘ میں ادا کی۔
عازمین حج نے نماز عصر، مغرب، عشاء بھی منیٰ میں ادا کیا، عازمین حج آج شب نوافل کی ادائیگی، تلاوت قرآن، توبہ استغفار، دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔
عازمین9 ذی الحج کی صبح حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے عرفات روانہ ہونگے، عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر و عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے۔
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعيقلی مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں بھی امام و خطیب رہ چکے ہیں۔