منی کی خیمہ بستی میں عازمین حج کو جدید سہولیات سے آراستہ 10 کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر

منی کی خیمہ بستی میں عازمین حج کو جدید سہولیات سے آراستہ 10 کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جن میں 30 ہزار سے زائد عازمین رہائش اختیار کریں گے.منی کی خیمہ بستی کے ساتھ تعمیر ہونے والی 10 کثیر المنزلہ عمارتوں کو جدید انداز سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں عازمین حج کو تمام سہولیات میسر ہونگی نجی شعبے کے تعاون سے بئی عمارتوں کو صرف 9 ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیا گیا ہے جس میں حجاج کرام کو کشیدہ کمروں سمیت آرام دہ ماحول میسر ہوگا اسکے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی عمدہ سروس کے علاوہ فری وائی فائی سسٹم بھی میسر رہے گا جبکہ عمارتوں سے مشاعرہ مقدسہ کے دیگر مقامات تک رسائی کے لیے سفری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں