مودی حکومت مسائل حل کرنے کیلئے پاکستان سے بات چیت شروع کرے، فاروق عبداللّٰہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان سے بات چیت شروع کرے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ فوجی اقدامات مسائل کو حل نہیں کر سکتے۔ پڑوسیوں سے بات چیت کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت پُرامن ماحول چاہتی ہے، ان کے لیے دروازے کھولے جائیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ سارک کو بحال کریں، سارک اس پورے علاقے کی بھلائی کے لیے بنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں