حال ہی میں اپنے والد کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے والی پاکستانی اداکارہ مومینہ اقبال نے مداحوں سے ان کی ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔گزشتہ ماہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد اداکارہ کے چاہنے والوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور ان کی والد کی خوبصورت یادوں کو ویڈیوز کی شکل میں ایڈیٹ کیا جارہا ہے۔تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے مذکورہ ایڈیٹڈ ویڈیوز کو دیکھ کر اداکارہ کا غم تازہ ہوگیا۔اس کے بعد دلبرداشتہ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے التجا کی ہے کہ وہ ایڈیٹڈ ویڈیوز شیئر نہ کریں۔مومنہ اقبال نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بابا کے ساتھ کوئی ویڈیو نہ بنائیں نہ ایڈٹ کریں نہ مجھے ٹیگ کریں میرے لیے یہ بہت مشکل وقت ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ کچھ اور نہیں کرسکتے تو براہ کرم ان کے لیے دعا کردیں، میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں کیونکہ وہ ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں ان کو محسوس کرسکتی ہوں، تو براہِ کرم آپ لوگ مجھے نہ بتائیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days