مِسی ساگا :سندھی کلچر ڈے 2025 کی شاندار تقریب، سندھی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

مِسی ساگا (نمائندہ خصوصی) سندھ ڈائسپورا آف کینیڈا کے تحت 6 دسمبر 2025 کو نیشنل بینکوئیٹ ہال مِسی ساگا میں سندھی ثقافتی دن کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں کینیڈا بھر سے تعلق رکھنے والی سندھی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔سندھی ایسوسی ایشن جنوبی امریکہ کی طرف سے منعقدکی جانیوالی اس تقریب میں کینیڈابھرسے سندھی کمیونٹی کے علاوہ دیگرکمیونٹی کے لوگوں نے بھرپورشرکت کی.

ٹورنٹومیں پاکستان کے قونصل جنرل خلیل احمدباجوہ نے اپنے خطاب میں کہا آج کے اسی سندھی کلچرل ڈے کے حوالے سے بلکہ اس دن کوسندھی ٹوپی اوراجرک ڈے کے حوالے سے بھی منایاجاتاہے بلکہ کینیڈاسمیت پوری دنیامیں جہاںجہاں ہمارے سندھی بھائی رہتے ہیں وہ اس دن کوخصوصی دن کومناتے ہیں میں اس موقع پراپنے سندھی بھائیوں ،بیٹیوں ،بہنوں کوبہت بہت مبارکبادپیش کرتاہوں۔

اسلام علیکم اورشام بخیر میں شفقت علی ہوں اور میں یہاں اس خوبصورت اور رنگارنگ تقریب میں شرکت کیلئے حاضرہیں ۔میں آپ سب کاشکریہ اداکرتاہوں اس عزت افزائی کاشکریہ ۔میں اپنی فیملی میں ہوں شمالی امریکہ کے سندھی کلچرل کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کرنامجھے بہت پسندہے اورمیرے لئے یہ اعزازکی بات ہے ۔میں معذرت چاہونگاکہ مجھے سندھی زبان بولنے میں تھوڑی مشکل ہورہی ہے اس کی وجہ سرائیکی زبان ہے میں دونوں ملاکرگفتگوکررہاہوں۔

میں آپ کوبتاناچاہونگاکہ آج میرے اپنے گھرمیں ایک تقریب ہوناہے جسے میں چھوڑکریہاں آپ سب کے ساتھ ہوں کیونکہ جوپیارآپ لوگوں سے ملتاہے میں وہ پیارمس نہیں کرناچاہتاتھا۔میں یہاں انتظامیہ خاص طورپرجام منیربھائی کی تعریف کرناچاہتاہوں بلکہ تمام معاونین جواس تقریب کابندوبست کرتے ہیں بہت محنت طلب کام ہے تمام لوگوں کوجمع کرناتمام خاندانوں کیلئے تقریب کااہتمام کرنایہ بڑامشکل کام ہے ویری ویلڈن جام منیربھائی ۔آپ سب کاشکریہ

شروع اللہ کے نام سے جوبڑامہربان ہے !اسلام علیکم میرے بھائیوں اوربہنوں میں آپ کی مسی ساگا ایرن ملزسے ممبرپارلیمنٹ اقراخالدہوں ۔مجھے اچھی سرائیکی نہیں آتی اورسندھی توبالکل بھی نہیں اس لئے میری بات کوسنیں ۔’میں صدقے تھیواں ‘ساڈی خواتین توں اتنی انرجی کمال ہے میرے بھائیوں کچھ سیکھناچاہئے ان خواتین سے ۔مجھے سندھی کلچربہت پسندہے اورمیں آپ سب کوبتاناچاہونگی کہ میں قوالیاں سنتی ہوں اورمعروف گلوکارہ عابدہ پروین کے کلام بہت زیادہ پسندکرتی ہوں ۔

میں اس رنگارنگ اورخوبصورت تقریب کاحصہ بن کربہت خوشی محسوس کررہی ہوں یہاں مختلف ایونٹ پیش کئے جارہے ہیں اورہرشخص اپنے پرفارمنس بہترین اندازمیں پیش کررہاہے ۔ہمیں کینیڈامیں بہترین مواقع ملتے ہیں جہاں ہم سب اپنے اپنے کلچرکومناسکتے ہیں اوریہاں سندھی کینیڈین پہچان کوبرقراررکھیں ۔میں آپ سب کووزیراعظم مارک کارنی کی طرف سے سندھی ٹوپی اوراجرک کےدن کی مبارکبادپیش کرتی ہوں ۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے برامپٹن کے میئرپیٹرک برائون نے بتایاکہ وہ دوبارسندھ کادورہ کرچکے ہیں اورمجھے بڑی خوشی ہے کہ میں ملٹن سے ممبرپارلیمنٹ شفقت علی کے ساتھ سندھی ایسوسی ایشن سائوتھ امریکہ کی اس خصوصی تقریب سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے 2025کی تقریب میں شریک ہوں ۔مجھے سندھی کلچرل کی رنگینیاں بہت پسندہیں ۔میں یہاں انتظامیہ کیلئے اس تقریب منعقدکروانے کیلئے خصوصی سرٹیفیکٹ لیکرآیاہوں جوآپ کی محنت اورلگن کااعتراف ہے ۔

شیرف صباوی نے بتایاکہ یہ میرے لئے اعزازہے کہ میں آج سندھی کلچرل ڈے کی تقریب میں تیسری بارشریک ہوں ۔میں نے اپنے 20سالہ کیرئیرمیں بہت سی کلچرل تقریبات میں شرکت کی ہے مگرسندھی کلچرل نے مجھے اپناگرویدہ کرلیاہے ان کے ڈانس ،ان کامیوزک دیوانہ بنانے والاہے ۔یہ میرے لئے ایک اعزازسے کم نہیں ہے ۔

سکاربوسینٹرڈان ویلی ایسٹ سے رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہدنے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ میرے لئے اعزازہے کہ سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے کے موقع پر میں آج آپ سب کے ساتھ ہوں ۔سب سے پہلے میں یہاں صدرجام منیربھائی کاخاص طورپرشکریہ اداکرناچاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں دعوت دیکرآپ سے ملاقات کاموقع دیا۔ایسی تقریبات بہت ضروری ہے کلچرل کوزندہ رکھنے کیلئے کلچرل کایادرکھنے کیلئے ۔

میں آپ کوبتاتی ہوں کہ میری سب سے چھوٹی پھپھوکے شادی ایک سندھی خاندان میں ہوئی ہے اس لئے میں مجھے بڑاپیارہے ۔ہم چونکہ کینیڈامیں رہتے ہیں اوراپنے کلچرل کوزندہ رکھنے کیلئے ایسی تقریبات سے ضروری ہے کہ ہماری آنیوالی نسلوں کومعلوم ہواپنے کلچرل کا۔

تقریب کا اہتمام سانا کینیڈا، سانا اونٹاریو چیپٹر، کانسا اور اسکالا کینیڈا کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں روایتی سندھی موسیقی، لوک رقص، بچوں کی پرفارمنس اور ثقافتی نمائش سمیت دلچسپ پروگرام پیش کیے گئے۔

صوبائی وزیربرائے وزیرِ طویل المعیاد نگہداشت نتالیا کوسینڈووا-باشٹا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاآپ سب کاشکریہ اور خصوصی طورپر جام منیر کا شکریہ سندھی ایسوسی ایشن جنوبی امریکہ کاشکریہ کے انہوں نے مجھے اپنے اس سالانہ کلچرل ڈے میں‌شرکت کی دعوت دی.مجھے آج بھی یادہے کہ آج سے 6سال قبل جب میں نے پہلے بار سندھی کلچرل ڈے میں شرکت کی اور مجھے خوبصورت سندھی ٹوپی اور اجرک کاتحفہ دیاگیا مجھے آج بھی یادہے میرے پاس گھرپر بھی 3ابھی بھی موجودہیں.

مجھے یادہے کہ تقریب رات گئے تک جاری رہی.مجھے اپنی سندھی ایسوسی ایشن جنوبی امریکہ کے ساتھ دوستی پر فخرہے.مجھے معلوم ہے کہ یہاں آپ کے پڑوس کے دوست بھی شریک ہیں یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس سے ہمیں ایک دوسرے کے کلچرکے بارے میں جاننے کاموقع ملتاہے.میں‌خاص طورپرآپ سب کاسندھی کمیونٹی کاعاجزانہ شکریہ اداکرناچاہتی ہوں کہ آپ نے جس طرح گزشتہ صوبائی انتخابات میں سپورٹ کی اور پریمئرڈگ فورڈکوسپورٹ کیا.

تقریب میں پاکستان سے خصوصی طورپرآنیوالی صوفی گائیک انینانے اپنے فن سے حاضرین سے بھرپورداد وصول کی.اس موقع پر شرکاء نے اجرک اور ٹوپی پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جبکہ بین الاقوامی سطح پر رہتے ہوئے سندھ کی تہذیب کے فروغ کو اپنی شناخت قرار دیا۔تقریب میں معروف فنکاروں نے ہوٹل اور یکتارو کی دھنوں پر سندھی لوک گیت پیش کیے، جس نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ خواتین نے بھی روایتی ملبوسات اور دستکاری کے اسٹالز لگا کر توجہ حاصل کی۔

منتظم اور صدرجام منیر کا کہنا تھا کہ سندھی ڈائسپورا جہاں بھی ہو، اپنی شناخت اور جڑوں سے جڑی رہتی ہے، اسی مقصد کے تحت ہر سال سندھی کلچر ڈے منایا جاتا ہے۔شرکاء نے کہا کہ ایسی تقریبات سے نوجوان نسل کو اپنی تاریخ، زبان اور ثقافتی ورثے سے آگاہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔آخر میں منتظمین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ برس یہ تقریب مزید بڑے پیمانے پر منعقد کی جائے گی۔