مکہ مکرمہ(بیورورپورٹ)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم چھوٹے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ہمراہ مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو جاری کی اور کچھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔بابراعظم نے بھائی کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں افطاری کی اور عمرہ ادا کیا، انسٹاگرام پر موجود تصاویر میں ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
بابر اعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئےتیاریوں کا آغاز کریں گے۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ٹی20 اسکواڈ میں تینوں کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا گیا۔

