نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے بارہ متی میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار اور دیگر 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں اجیت پاوار کے دو ساتھی اور طیارے کے عملے کے دو ارکان بھی ہلاک ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد جان بحق ہو گئے۔

