راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) مہمان سری لنکن کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ سری لنکن ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 11 نومبر (منگل) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کل پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے۔ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز 17 تا 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور تین ملکی سیریز کیلئےپاکستانی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ حسن نواز کو دونوں فارمیٹس سے ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ان کی جگہ کسی کھلاڑی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ فخر زمان کو ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

