میلبرن:قومی کرکٹ سکواڈ آسٹریلیا سسیریزکے بعد زمبابوے سیریزکیلئے روانہ ہوگیاہے.قومی سکواڈ براستہ دوبئی 20 نومبر کو زمبابوے پہنچے گا۔
پاکستان زمبابوے کے ساتھ تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا.قومی سکواڈ میں شامل محمد رضوان ، سلمان علی آغا، حارث روف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دوبئی زمبابوے جائیں گے.
عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام، طیب طاہر ، فیصل اکرم ، شاہنواز دھانی ، احمد دانیال ، ابرار احمد زمبابوے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کو دوبئی میں جوائن کریں گے .
بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، جہانداد خان ، عمیر بن یوسف، محمد عباس آفریدی ، سفیان مقیم ، عثمان خان ، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق پاکستان جائیں گے .