لاہور (وقائع نگارخصوصی) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے چیئرمین محمد طاہر، صدر عدنان شوکت اور جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات کی اور انہیں تمغہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری قمر بھٹی سمیت پریس کلب کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے میڈیاورکرزآرگنائزیشن لاہور کے صدر عدنان شوکت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم ڈبلیو او کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ارشدانصاری نے مزیدکہا میڈیا ورکرزآرگنائزیشن لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

