میری اہلیہ کا پہلاشوہرموبائل ہے میں دوسرا شوہر ہوں: شاہد کپور کا انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی میرا راجپوت کے دوسرے شوہر ہیں جس کے بعد مداح کافی حیران ہیں۔شاہد کپور اکثر اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، اس بار بھی انھوں نے ایسا ہی کچھ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے، وہ ہوائی جہاز میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ محو سفر ہیں جس میں انھوں نے خود کو ’دوسرا شوہر‘ قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر ’فرضی‘ کے اداکار نے یہ ویڈیو مزاق کے طور پر شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا ان کے ساتھ والی سیٹ پر براجمان ہیں اور اپنے فون کے ساتھ کافی مصروف نظر آرہی ہیں۔اس دوران شاہد بور ہورہے ہیں یا اپنی اہلیہ کو فون میں مصروف دیکھ کر زچ ہورہے ہیں، اسی مناسبت سے وہ مزاحیہ منہ بناتے ہوئے ویڈیو میں میرا کے فون سے تھوڑے جیلس لگ رہے ہیں۔

شاہد نے انسٹاگرام کی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنی بیوی کے دوسرے شوہر ہیں کیوں کہ ان کی بیوی ان سے کہیں زیادہ توجہ اپنے موبائل فون کو دیتی ہیں۔بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو کو اور مزاحیہ بنانے کیلئے کشور کمار کا مشہور گانا ’مجھے میری بیوی سے بچاؤ‘ بھی بیک گراؤنڈ میں لگایا ہوا ہے۔خیال رہے کہ شاہد کپور کو ان کے مداح آنے والی فلم دیوا میں ایک نئی لُک میں دیکھیں گے جس میں ان کے مقابال پوجا ہیج ہیں، اگلے سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں