میں خود کو اپنے شوہر کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہوں، حبا بخاری

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے محبت کی شادی، اور شادی کے بعد کی محبت اور آن اسکرین اپنے پسندیدہ ہیرو سے متعلق بات کی ہے۔اداکارہ نے مزاحیہ پروگرام کے عید اسپشل شو میں شرکت کی۔ حبا بخاری گلابی رنگ پہنے شو میں خوب چہکتی ہوئی نظر آئیں۔اداکارہ نے شو کے میزبان سمیت آڈئینس کے متعدد سوالوں کے جوابات دیے۔حبا بخاری سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ لو میرج کرنے کے بعد محبت کتنے عرصے میں ختم ہو جاتی ہے؟2022ء میں اداکار آریز احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں اپنی مداح سے سوال کر ڈالا جسے آڈیئنس نے خوب انجوائے کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں حبا بخاری کا بتانا تھا کہ مجھے سب کے ساتھ اسکرین پر کام کرنا پسند ہے، اداکاری ایک آرٹ ہے بس سامنے والا آرٹسٹ اچھا ہونا چاہیے، وہ کون ہو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا ۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں خود کو اپنے شوہر کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہوں اور مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون پسند نہیں آتی۔
نام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے تین نام ہیں، حبا بخاری، حبا قادری اور حبا آریز۔اُن کا کہنا تھا کہ بخاری میری ذات ہے، قادری والد کا نام ہے اور آریز میں نے ابھی اپنے نام کے ساتھ باضابطہ طور پر جوڑا نہیں ہے کیوں کہ یہ اتنا ضروری بھی نہیں ہے۔حبا بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا نام حبا بخاری کہلوانا زیادہ پسند ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں