شام کے سابق صدر بشارالاسد کا تختہ الٹنے والے حزب اختلاف کے جنگجوؤں نے سابق حکمران کے ماتحت ملازمت میں بھرتی ہونے والے تمام فوجی اہلکاروں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ “ان کی زندگیاں محفوظ ہیں اور کوئی بھی ان پر حملہ نہیں کر سکتا”
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بشار کے روس فرار ہونے کے بعد شام کی نئی انتظامیہ محمد البشیر کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر منتخب کرسکتی ہے، اس شہری وقت شام میں بشارالاسد خاندان کی حکمرانی کے خاتمے کا جشن منا رہے ہیں، سیکڑوں شامی شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
شامی شہری کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کو ہٹانے کے بعد مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایسی حکومت کی توقع کررہے ہیں جو ہمارے خوابوں کی تعبیر کرسکے۔
موجودہ شامی وزیراعظم غازی جلیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کے زیادہ تر وزرا اب بھی دمشق میں کام کررہے ہیں، اقتدار کی فوری منتقلی یقینی بنانے کیلئے زیادہ تر وزرا کام کررہے ہیں۔