لندن(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیاہے۔قیام میں توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیاگیاہے مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔
صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ انہوں نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس جاری ہیں۔برطانیہ میں ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔

