نوجوان کرکٹر ہرجاس سنگھ کی طوفانی اننگز، گریڈ کرکٹ میں 314 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم

سڈنی (کرک انفو، فاکس کرکٹ، اے بی سی نیوز)آسٹریلیا کے نوجوان بیٹر ہرجاس سنگھ نے گریڈ کرکٹ میں 141 گیندوں پر 314 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی، اس اننگز میں انہوں نے 35 چھکے بھی جڑے۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کے سابق کھلاڑی ہرجاس سنگھ نے سڈنی میں ہونے والے گریڈ کرکٹ میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹرن سبرب کی نمائندگی میں 314 رنز اسکور کیے۔ یہ ایک روزہ گریڈ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

اس سے قبل 1903 میں وکٹر ٹرمپر نے 335 رنز اور 2007 میں فِل جیکس نے 321 رنز بنا کر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر مقام حاصل کیا تھا۔

میچ کے بعد فاکس کرکٹ سے گفتگو میں ہرجاس سنگھ نے کہا کہ ’’یہ میری زندگی کی بہترین اننگز تھی۔ میں نے آف سیزن کے دوران پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی، اور آج اس کا نتیجہ ملا۔‘‘

ہرجاس سنگھ نے 2023 میں آسٹریلیا کی یوتھ ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں وہ ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں