تہران/تل ابیب (ایرانی و اسرائیلی ذرائع) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر ہلاک کر دیا گیا ہے، تاہم ایران نے اس دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر اب نہیں رہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہےاور ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈرز بھی مارے گئے ہیں۔
ادھر ایران نے اسرائیلی وزیراعظم کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای بالکل ٹھیک اور محفوظ مقام پر ہیں۔اسرائیلی ذرائع نے بھی نیتن یاہو کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رہائش گاہ پر 30 بم گرائے گئے، لیکن ایرانی سپریم لیڈر وہاں موجود نہیں تھے۔

