نیدرلینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیدرلینڈز (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق نیدرلینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر 7 فروری سے شروع ہوگا۔

کرکٹ نیدرلینڈ کے اعلامیے کے مطابق اسکواڈ کی قیادت ایڈورڈ کریں گے، اور ٹیم کا پہلا میچ 7 فروری کو پاکستان کے خلاف ہوگا۔آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر نیدرلینڈز کے 15 کھلاڑیوں کے نام بھی شیئر کیے ہیں، جنہیں عالمی سطح پر اس مقابلے کے لیے تصدیق شدہ قرار دیا گیا ہے۔