نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کے چوتھے روز پول بی میں فاٹا اور راولپنڈی نے اپنے میچز جیت لیے۔راولپنڈی نے 181 رنز کے دفاع میں بہاولپور کو 110 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ راولپنڈی کے لیفٹ آرم سپنر مہران ممتاز کی شاندار کارکردگی، صرف 12 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آف سپنر مبصر خان نے بھی چار وکٹیں حاصل کر کے راولپنڈی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ راولپنڈی کی جانب سے بیٹنگ میں مبصر خان نے ناقابل شکست 45 جبکہ حیدر علی نے 43 رنز سکور کیے۔

اس سے قبل فاٹا نے ڈیرہ مراد جمالی کو 195 رنز کا ٹارگٹ دے کر 120 پہ آل آئوٹ کردیا۔ فاٹا کی جانب سے خوشدل شاہ نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر بیسٹ 28 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ بیٹنگ میں فاٹا کے ریحان آفریدی اور محمد سرور آفریدی کی شاندار نصف سنچریاں ۔ ریحان آفریدی 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سرور نے 31 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ ٹورنامنٹ کے پانچویں روز پول اے کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد ریجن کا مقابلہ کوئٹہ اور لاڑکانہ ریجن کا سامنا آزاد جموں کشمیر سے ہوگا.

