نیشنل گیمز کراچی میں شریک پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے پرکشش انعامات کا اعلان

ٹیم گیمز کے فاتح کو آٹھ لاکھ رنر اپ کو پانچ لاکھ ملیں گے
انفرادی گولڈ پر پانچ اور رنر اپ کو تین لاکھ کا انعام ملے گا

نیشنل گیمز میں پنجاب کا 500رکنی دستہ 26سپورٹس ڈسپلن میں شرکت کرے گا
بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو انڈوومنٹ فنڈمیں شامل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب کا نیشنل گیمز میں پنجاب کی ٹیموں پر فوکس ہے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب
ملک فیصل ایوب کھوکھر پنجاب کے دستہ کے سربراہ ہونگے: ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا ہے کہ 35ویں نیشنل گیمزکراچی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈمیں شامل کیا جائے گا، پنجاب کی تمام والی بال ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے مستفید ہورہے ہیں، اس بار ہماری تیاری بہت اچھی ہے امید ہے پچھلی نیشنل گیمز سے بہتر رزلٹ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا ہے کہ35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کا 500رکنی دستہ 26سپورٹس ڈسپلن میں شرکت کرے گا،ٹریننگ کیمپس میں کھلاڑیوں کی سکلز کو بہتر کیا گیا ہے، نیشنل گیمز کیلئے ہمارے کوچز اور کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے.

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 12روزہ تربیتی کیمپس میں کیمپس میں کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات دی گئی ہیں،امید ہے پنجاب کا دستہ نیشنل گیمز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا نیشنل گیمز میں پنجاب کی ٹیموں پر فوکس ہے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر پنجاب کے دستہ کے سربراہ ہوں گے جبکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ہم ٹیموں کی نگرانی کریں گے،مجھے یقین ہے کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کریں گے.

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ہاکی آسٹروٹرف بچھانے کے بعد پنجاب کے ہر ضلع میں آسٹروٹرف بچھائی جائے گی،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جنہوں نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل گیمز کیلئے بہت محنت کی ہے، اتھلیٹس کے ساتھ 2ڈاکٹرز بھی کراچی روانہ ہوں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک نے مل کرٹرائلز کے ذریعے میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے.

،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ نے مزید کہا ہے کہ میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں ہرممکن سہولیات مہیاکی اور وہ خود تربیتی کیمپس کا معائنہ کرتے رہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے انعامی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ٹیم گیمز کے فاتح کو آٹھ لاکھ رنر اپ کو پانچ لاکھ ملیں گے انفرادی گولڈ پر پانچ اور رنر اپ کو تین لاکھ کا انعام ملے گا۔ اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، حفیظ بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔