نیو یارک بروکلین فیڈرل کورٹ میں مبینہ طور پاکستانی شہری 46 سالہ آصف مرچنٹ عدالت میں پیش کردیا گیاہے۔پیشی پر اعتراف جرم سے انکار کردیا۔نیو یارک بروکلین فیڈرل کورٹ میں ایران سے کے ساتھ مبینہ قریبی تعلقات رکھنے اور امریکہ میں اہم شخصیات ، سیاستدانوں کے قتل کی سازش الزام میں گرفتار آصف مرچنٹ کو پیش کیا گیا ۔ جہاں آصف مرچنٹ نے پیشی کے دوران اعتراف جرم سے انکار کر دیا ۔
آصف مرچنٹ پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ اس کے ایران کے ساتھ تعلیقات ہیں اور ایرانی حکام کے کہنے پر امریکہ آیا ۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی جیسے 2020 میں قتل کیا گیا تھا اس کا بدلا لینے کے لئے آصف کو امریکہ بھیجا گیا ۔ ممکنہ طور پر ہدف ڈونلڈ ٹرمپ ، صدر بائڈن یا امریکی سفیر نکی ہیلی ہو سکتے تھے ۔ آصف مرچنٹ نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے آئندہ سماعت 6 ، نومبر کو ہو گی ۔