نیویارک: اقوامِ متحدہ کے پاکستان مشن میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کا خیرمقدم

نیویارک(نامہ نگار) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بیس رکنی وفد کا شاندار استقبال کیا۔ وفد کی قیادت ایئر وائس مارشل عامر منیر نے کی جو پاکستان کی بہادر افواج کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان کی افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارت کی جارحیت کے خلاف ان کی جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پوری قوم کیلئے فخر قرار دیا۔

سفیر عاصم افتخار نے عالمی بحرانوں جیسے غزہ اور یوکرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی نظام دباؤ کا شکار ہے اور اقوامِ متحدہ کو مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ میں جموں و کشمیر کے مسئلے کو مسلسل اجاگر کرتا رہے گا اور مظلوم اقوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

تقریب کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں وفد نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں