نیو یارک سٹی میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مئیر ایرک ایڈمز کی اہم راؤنڈ ٹیبل میٹنگ

نیو یارک (نمائندہ خصوصی)نیو یارک سٹی مئیر ارک ایڈم کی طرف سے مئیر سٹی ہال آفس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نیو یارک شہر میں درپیش مسائل اور تجاویز پر بات ہوئی ۔

نیو یارک سٹی کے مئیر ارک ایڈم کی طرف سے مئیر آفس سٹی ہال میں پاکستانی امریکین کیمونٹی کے ساتھ ایک اہم راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا ، اس میٹنگ کا مقصد پاکستانی کیمونٹی کو نیو یارک سٹی میں درپیش مسائل انکا ادراک اور کیمونٹی سے تجاویز کے کر سہولیات مہیا کرنا تھا ۔

کمیونٹی کی طرف سے شہر میں اسکولوں میں حلال خوراک مہیا کرنے کو یقینی بنانا جمعہ کی نماز کیلئےپارکنگ سہولیات دفاتر میں جمعہ کی نماز اور دیگر نمازوں کی ادائیگی میں سہولیات پر بات ہوئی ۔

مئیر ارک ایڈم نے کیمونٹی کے مسائل سنے اور حکامات جاری کئے ۔ مئیر نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ مئیر نے کہا کہ بطور مئیر انتظامی امور کے علاوہ تمام کیمونٹی کے مسائل کو حل کرنے ، دوستی کے رشتے کے مضبوط بنانے اور اہمیت دینے کیلئےعلامتی حثیت رکتھے ہیں ۔ آپکے مسائل کو آسان اور حل کرنا میری اولین ترجعات ہیں ۔

مئیر ارک ایڈم آفس میں پاکستانی کیمونٹی کی ترجمان مسلم ویمن لیزان عطیہ شہناز نے پاکستانی کیمونٹی اور ارک ایڈم کے درمیان رابطہ میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس میٹینگ میں کیمونٹی کمشنر آصف رحمان اور عطیہ شہناز نے مئیر کی طرف سے شہر میں مئیر کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

عطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ نیو یارک سٹی میں مئیر ارک ایڈم کی قیادت میں مسلم کیمونٹی کو مکمل تحفظ ، با وقار رشتہ ، ہم آہنگی اور دوست ماحول ملا ۔اس راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں پاکسانی کیمونٹی کی اہم شخصیات ، مسلم پولیس آفسران ، عہدے دارن کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں