واشنگٹن:امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ ہوگئی

واشنگٹن (واشنگٹن پوسٹ/غیر ملکی میڈیا) امریکی فوج کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کردی گئی ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ فوجی تعیناتی کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

رپورٹس کے مطابق ایلیٹ ایئربورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کی بڑی تربیتی مشق منسوخ کردی گئی اور عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا۔ بریگیڈ میں 4 سے 5 ہزار فوجی شامل ہیں اور یہ 18 گھنٹوں کے اندر تعیناتی کیلئےتیار ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کر سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد زمینی فوج بھیجنے کی حمایت نہیں کرتی۔ سروے کے مطابق صرف 12 فیصد امریکی اس کے حامی ہیں جبکہ 60 فیصد اس کے مخالف ہیں۔