واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ میں 20 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں جبکہ ایونٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوا، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ امریکا بھی ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں لکھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ جاری ہے۔ انہوں نے امریکی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس ایک مضبوط ٹیم موجود ہے اور وہ اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے گروپ میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔ امریکی ٹیم نے میچ میں بھرپور مقابلہ کیا اور بھارت کو کامیابی کے لیے سخت محنت کرنا پڑی، تاہم سوریا کمار یادیو کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم اپ سیٹ سے بچ گئی۔

