والی بال لیگ کیلئے فیڈریشن کے غیر ملکی پلیئرز سے بات چیت

کراچی : پاکستان والی بال فیڈریشن نے پہلی پاکستان والی بال لیگ رواں سال ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں کرانے کی تیاری شروع کردی ہے، فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری یعقوب نے جنگ کو بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت آخری مراحل میں ہے، لیگ کیلئے حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، پی ایس بی کو اخراجات، سیکورٹی اور دیگر امور سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین انڈر18والی بال لیگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ، کھلاڑیوں کو مزید گرومنگ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں