بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون اور اِن کی اہلیہ نتاشا دلال بیٹی کی پیدائش کے بعد اب سے گھر لے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون اور اِن کی اہلیہ نتاشا دلال کے ہان 3 جون کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال سے نکلتے وقت ورون دھون نے بیٹی کو بہت ہی شفقت کے ساتھ گود میں اٹھایا ہوا تھا جبکہ پیدائش کے بعد ان کی اہلیہ کو بھی پہلی مرتبہ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار ورون دھون نے 2021ء میں اپنے اسکول کے دور کی محبت نتاشا دلال سے شادی کی تھی۔