وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو ایرانی حملے میں ہلاک نہیں ہوئے:اسرائیل

تل ابیب (اسرائیلی میڈیا، عالمی ذرائع)اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو زندہ ہیں اور ان کے ہلاک ہونے کی خبریں افواہ ہیں۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 12 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں نیتن یاہو ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکی بھرا بیان دیتے نظر آئے، اور ان کے ہاتھوں میں بظاہر چھ انگلیاں دیکھی گئیں۔

اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار شدہ قرار دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم کے مارے جانے کی افواہوں میں اضافہ ہوا۔گذشتہ روز اسرائیل کی سیکیورٹی میٹنگ اور میڈیا بریفنگ میں بھی وزیر اعظم نظر نہ آئے، جس سے افواہوں کو تقویت ملی۔ تاہم آج دفتر سے جاری بیان نے تمام افواہوں کو مسترد کر دیا۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اگر بچوں کا قاتل زندہ ہے تو اسے پوری قوت سے نشانہ بنائیں گے۔