لاہور / لندن / جینیوا (نمائندہ خصوصی+وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچیں گے۔ وہ ریاض سے جینیوا روانہ ہوں گے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے اور قریبی ذرائع کے مطابق تقریباً دو گھنٹے وہاں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریاض سے جینیوا روانہ ہونگے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے جو ان دنوں علاج کی غرض سے جینیوا میں مقیم ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جینیوا میں قیام تقریباً دو گھنٹے کا ہوگا۔ نواز شریف کےچند روز میں لندن آنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران برطانوی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی اور کمیونٹی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔ ہفتہ کو وہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں پاکستانی کمیونٹی کنونشن سے خطاب کرینگے۔ وزیراعظم اتوار کو امریکا روانہ ہو جائینگےجہاں وہ اہم ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔

