وزیرِاعظم مارک کارنی کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ عید الاضحیٰ کی تقریبات میں شرکت

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)وزیرِاعظم مارک کارنی نے عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر کینیڈا بھر کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ خوشیاں منائیں اور مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وزیرِاعظم نے حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ایثار، محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے — وہی اقدار جو کینیڈا کی شناخت کا حصہ ہیں۔

وزیرِاعظم کارنی نے اسلاموفوبیا کے خلاف کینیڈا کی غیر متزلزل پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا”اسلاموفوبیا صرف مسلمانوں پر حملہ نہیں، بلکہ ہمارے اجتماعی ضمیر، تنوع اور احترام کی بنیادی اقدار پر بھی حملہ ہے۔ ہماری حکومت اس کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی۔”

انہوں نے “نیشنل ایکشن پلان اگینسٹ اسلاموفوبیا” کے تحت نئی پالیسی اقدامات، فنڈنگ اور تعلیمی اصلاحات کا ذکر بھی کیا تاکہ مستقبل میں ایسے تعصبات کو روکا جا سکے۔

تقریب کے دوران وزیرِاعظم نے عالمی سطح پر درپیش چیلنجز، خصوصاً غزہ، کشمیر اور روہنگیا جیسے مظلوم مسلم خطوں میں جاری انسانی بحرانوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا:

“کینیڈا ہر اس آواز کے ساتھ کھڑا ہے جو انصاف، امن اور انسانی وقار کی بحالی کیلئے اٹھتی ہے۔”

وزیرِاعظم نے مسلم کمیونٹی کے سماجی، تعلیمی اور معاشی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ”مسلمان کینیڈین شہری نہ صرف کینیڈا کی ترقی کا حصہ ہیں، بلکہ وہ ہمارا فخر اور طاقت ہیں۔”انہوں نے عید کے اس پرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کیلئےخوشیوں، سلامتی اور ترقی کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں